کراچی میں دو قیمتی کتے چوری ہونے کی انوکھی واردات

منگل 11 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہر کراچی میں ویسے تو ہر طرح کے جرائم ہوتے ہیں لیکن تھانہ درخشاں میں دو روز قبل نیلسن خورشید نامی شہری نے ایک مقدمہ کا اندراج کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ڈی ایچ اے کے ایک تاجر کے گھر میں عرصہ 12 سال سے ملازم ہیں اور ان کے کتوں کا خیال رکھتے ہیں۔

مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ہاشم نامی شخص 10 سے 12 بار کتوں کے بال کاٹنے سمیت دیگر کاموں کے لیے آتا رہتا تھا لیکن آخری بار 4 فروری کو وہ جب آیا تو کتوں کو واک کراتے کراتے ساتھ ہی لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی ایئرپورٹ: منشیات کا سراغ لگانے والے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

مقدمہ کے مطابق کتے ہاشم سے مانوس ہو چکے تھے، ایک کتا سفید رنگ کا ’حسکی‘ جبکہ دوسرا بھورے رنگ کا ’شیزو‘ تھا، انہیں تلاش کیا جائے۔

مدعی مقدمہ نیلسن خورشید نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ ان کتوں کی مالیت 60 ہزار روپے تک بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کتے گھر پر ہی پیدا ہوئے تھے خریدے نہیں تھے۔ ان کی ماں زندہ ہے جو خرید کر لائی گئی تھی۔

مبینہ چور کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم 10 سال سے اس کو جانتے تھے، درمیان میں یہ غائب ہوا پھر آگیا اور یہ کتوں کی گرومنگ کے لیے آتا تھا۔

نلیسن کے مطابق ان کتوں کی عمر زیادہ تھی، چور لے تو گیا مگر ان کی قیمت اتنی نہیں لگے گی کم عمر ہوتے تو شاید مہنگے بک جاتے۔

ان کے مطابق چور یہاں ملازم نہیں تھا لیکن کبھی کبھار آتا تھا۔ اس بار یہ چوکیدار کو میرا نام لے کر گھر میں آیا اور چوںکہ کتے مانوس تھے اس سے تو ساتھ چلے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب صرف ان کتوں کی ماں رہ گئی باپ پہلے ہی مر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں پنکھا چوری کرتے ہوئے مبینہ چور عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا

پولیس کے مطابق مقدمہ اندراج کے بعد مبینہ ملزم کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جہاں اس کی رہائش تھی وہاں بھی تفتیش کی جارہی ہے اور بہت جلد کتوں کو برآمد کرلیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز