ترک صدر رجب طیب اردوان کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، صدر کی آمد رات کو متوقع

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جبکہ سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ صدر آج رات کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

وہ یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترکیہ کے صدر اردوان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا جس میں وزراء اور اعلیٰ حکام کے علاوہ کارپوریٹ راہنما بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ترک صدر طیب اردوان بدھ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، اہم امور پر بات چیت متوقع

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اس سیشن کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جبکہ متعدد اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ اس دورے کے دوران صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکیہ کا غزہ کی صورت حال پر او آئی سی اجلاس بلانے کی حمایت پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد کو اکٹھا کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے، اس کونسل کے تحت متعدد مشترکہ قائمہ کمیٹیاں (JSCs) ہیں جن میں تجارت، سرمایہ کاری، بینکنگ، فنانس، ثقافت، سیاحت، توانائی، دفاع، زراعت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، آئی ٹی، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صدر زرداری کا ترک صدر رجب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اب تک ایچ ایل ایس سی سی کے چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں اور آخری اجلاس 13-14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہوا, شفقت علی خان

ےتجمان نے کہا ہے کہ ترکیہ صدر کا دورہ اور HLSCC کے 7ویں اجلاس کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیر جہتی تعاون کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ