پی ٹی آئی میں بس کانوں میں بات ڈالنے کی دیر ہوتی ہے، لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں، شیر افضل مروت

جمعہ 14 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما اور ممبر اسمبلی شیر افضل مروت نے مجھے پارٹی سے کیوں نکالا، اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیں، جنہوں نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں موجود ہیں، سلمان اکرم راجا خود کو ڈی فیکٹو سیکرٹری جنرل کہتے ہیں، جسے عام زبان میں غاصب کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’مجھے کیوں نکالا‘، شیر افضل مروت کا قومی اسمبلی میں تحریک انصاف سے سوال

جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں ممبر اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے ایک سال میں 3 مرتبہ پارٹی سے نکالا گیا، فی الحال تو یہ جیت گئے ہیں لیکن میں پھر واپس آؤں گا، جنہوں نے اپنا ووٹ اور ضمیر بیچا وہ شوکاز کے باوجود پارٹی میں موجود ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کے گرد جو لوگ ہیں وہ سارے غیر منتخب لوگ ہیں اورپارٹی کے معاملات سارے یہی چلا رہے ہیں، میرے خلاف بھی یہی لوگ تھے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کان بھرنے والی بیماری بڑھ گئی ہے، اس کا علاج نہ ہوا تو یہ کینسر بن جائے گی، عمران خان کی عمر 74 سال ہو گئی ہے اور وہ جیل میں ہیں ان کی معلومات تک رسائی بہت محدود ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی سے نکالے جانے کے بعد شیر افضل مروت نے ایکس پر پہلی پوسٹ کیا کی؟

شیر افضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجا غلط بیانی کر رہے ہیں، سارا کیا دھرا ان کا اور ان کے ساتھیوں کا ہے، سلمان اکرم راجا جن کی سفارش سے سیکریٹری جنرل بنے دراصل وہ بااثر لوگ ہیں۔ یہ خود کو ڈی فیکٹو سیکرٹری جنرل کہتے ہیں، جسے عام زبان میں غاصب کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کو اگر ناگوار گزرا ہے تو مجھے ان کی پروا بھی نہیں ہے۔ اگر کسی نے سلمان راجا کی حمایت کرنی ہے تو مجھ پر کیچڑ اچھالنا پڑے گی۔ سلمان اکرم 9 مئی کے بعد پارٹی میں آئے اور سیکریٹری جنرل بن گئے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کے معاملات درست نہیں ہیں، ہم عملی کام سے ہٹ چکے ہیں۔ عمران خان جیل میں ہیں اور ان کی معلومات تک رسائی محدود ہے، بس کانوں میں بات ڈالنے کی دیر ہوتی ہے، لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ بس باہر بیٹھے لوگ پارٹی کا بیانیہ بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل بھی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں، ویڈیو وائرل

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں چپراسی سے لے کر چیئرمین تک کا فیصلہ بانی کرتے ہیں۔ جس کی رسائی ہو وہ فیصلہ تبدیل کروا لیتا ہے، کے پی اسپیکر کے لیے 3 نامزدگیاں ہوئیں۔ پی ٹی آئی میں 2 دن بعد کسی کی تقدیر کا کچھ پتا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کسی گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا، بانی پی ٹی آئی ہی میرے لیڈر ہیں۔ عمران خان پارٹی کو پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانا چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ صوابی کا کراؤڈ مروت لائے ہیں جو ان کے نعرے لگا رہا تھا، اگر سارا مجمع میں لایا تھا تو پی ٹی آئی کا کراؤڈ کہاں گیا۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ ’میں نے کہا تھا کہ موروثی سیاست کا قائل نہیں ہوں، یہ بات بھی ان کو ناگوار گزری ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس وقت پارٹی کے معاملات درست چل رہے ہیں۔ میرے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو اب جواب دوں گا۔

مزید پڑھیں:میری خواہش ہے شیر افضل مروت پارٹی میں رہیں، عمران خان سے بات کروں گا، جنید اکبر

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کارکن گھاس نہیں کھاتا، جو بندر بانٹ ہے وہ سب کو نظر آ رہی ہے۔ جنہوں نے قربانیاں دیں انہیں کچھ نہ ملا، جنہوں نے کچھ نہ کیا انہیں عہدے ملے۔ ضرورت ہے کہ آپریشنل ذمہ داریاں پارٹی عہدے داروں کو دی جائیں۔

میں پارٹی میں جب بھی واپس آیا تو ایک عمران خان کے ایجنڈے کو آگے بڑھاؤں گا اور دوسرا پارٹی کے اندر ان لوگوں کو ان کی اوقات دکھاؤں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں