سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئی تقرریوں کے بعد ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے رجسٹرار آفس نے نئے ججز کے آنے کے بعد آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈیوٹی روسٹر جاری، 3 نئے ججز بھی شامل

ہفتہ کے روز جاری ہونے والے ججز روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے ججز کے آنے کے بعد سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 9 بینچز تشکیل  دے دیے گئے۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے جاری روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 2 میں جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کتنے جج دستیاب ہوں گے؟ ڈیوٹی روسٹر جاری

رجسٹرار آفس کے مطابق بینچ نمبر 3 جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ 4 جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہے ۔

اسی طرح بینچ نمبر 5 جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا  جبکہ بینچ 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں، بینچ نمبر 7 میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کون کونسے کیسز سنے جائیں گے؟ روسٹر جاری

رجسٹرار آفس کے مطابق بینچ نمبر 8 جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پرمشتمل ہو گا جبکہ بینچ نمبر9 جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل پر مشتمل ہے۔

رجسٹرار آفس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 18 سے 20 فروری تک سماعت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی