پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول ایک روپے اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 1 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے کتنی کمی کا امکان ہے؟

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل میں  5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 155 اور 81 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتے کے روز رات 12 بجے سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان

ملک بھر میں 1153 عدالتیں ججز سے محروم، لاکھوں مقدمات التوا کا شکار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ثقافتی تنوع برائے مکالمہ و ترقی کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

اسرائیل نے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے تمام ارکان کو رہا کردیے

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

ویڈیو

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟