پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب آج شاہی قلعہ لاہورکے دیوان عام میں منعقد ہوگی۔
اس رنگارنگ تقریب میں نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ اس موقع پر کرکٹرز، آئی سی سی اور پی سی بی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: ٹیموں پر ڈالرز کی برسات، انعامی رقوم کا اعلان کردیا گیا
افتتاحی تقریب میں نامور گلوکار عاطف اسلم چیمیئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے پر پرفارم کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان 29 سال کے طویل عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ کے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ پاکستان 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ملک ہونے کے ساتھ ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
اس اہم ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔