بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو بار بار خط لکھ کر سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال

اتوار 16 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے تجویز ہے کہ وہ جو لکھنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم کو لکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں، احسن اقبال

 اتوار کو نارووال کے مسلم گرلز کالج میں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں،ایسا کوئی جمہوریت پسند نہیں کر سکتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی ملک میں مثبت سیاست کے فروغ میں سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو انہیں آرمی چیف کو خط لکھنے کے بجائے وزیراعظم کو خط لکھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:حیرت ہے پی ٹی آئی نے عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کرپشن پر آنکھیں بند کر لیں، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہی ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp