حیرت ہے پی ٹی آئی نے عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کرپشن پر آنکھیں بند کر لیں، احسن اقبال

اتوار 19 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ نہایت افسوسناک اور شرمناک امر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے حامی اپنے بانی کی 190 ملین پاؤنڈز کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈز کیس میں فیصلہ جج کا نہیں فرمائشی تھا، اسد قیصر

اتوار کو ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ’کرپشن کارڈ‘ کو اپنی پوری سیاسی مہم  کا حصہ بنایا اور شفافیت اور احتساب کے وعدوں پر لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کی تاہم پی ٹی آئی کا دوغلاپن اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ کرپشن اور کڑے احتساب کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف اپنے بانی کے 190 ملین پاونڈز (تقریباً 64 ارب روپے)کے سکینڈل پر آنکھیں کیسے بند کر لی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے عوامی اعتماد کی دھجیاں اڑائی ہیں اب یہ لوگ سچائی کا سامنا کرنے کے بجائے مذہب یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے کا سہارا لے کر تنقید سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئے، یہ سراسر جھوٹ ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر نے کہا کہ حقائق واضح اور ناقابل تردید ہیں، جن کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے)نے 190 ملین پائونڈز پاکستان کو واپس کیے جو قومی خزانے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جمع ہونے تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس رقم کو قومی خزانے میں جمع کرانے کی بجائے بانی پی ٹی آئی نے یہ فنڈز اپنے اتحادی مشہور پراپرٹی ٹائیکون کو فائدہ پہنچانے کے لیے منتقل کر دیے۔ یہ رقم سپریم کورٹ کے اس اکاؤنٹ میں جمع کی گئی جو ملک ریاض پر عائد کیے گئے جرمانے کی ادائیگی کے لیے بنایا گیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بدلے میں بانی پی ٹی آئی نے ذاتی فوائد حاصل کیے، اگرچہ ان فوائد کو نظرانداز بھی کر دیا جائے تو ریاستی فنڈز کو ذاتی مقاصد کے لیے منتقل کرنا ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 جولائی 2022 کو فنانشل ٹائمز نے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی، اس میں بھی بانی پی ٹی آئی کے خیراتی فنڈز کو اپنی سیاسی مہم کے لیے استعمال کرنے کی کرپشن کو بے نقاب کیا گیا لیکن آج تک بانی پی ٹی آئی نے اخبار کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جو ان کی بے گناہی پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سنا ہے بانی پی ٹی آئی کرپشن سے بچنے کے لیے ڈیل کرنا چاہتے ہیں، عطااللہ تارڑ

احسن اقبال نے کہا کہ یہ سکینڈل صرف مالی بدعنوانی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ عوامی اعتماد کے ساتھ ایک سنگین دھوکا بھی ہے، جو رہنما خود کو کرپشن کے خلاف جدوجہد کا علمبردار کہتا تھا وہ190 ملین پاؤنڈز کی میگا کرپشن میں ملوث پایا گیا۔

احسن اقبال کہا کہ یہ پی ٹی آئی اور اس کے حامیوں کی منافقت ہے جو اپنے بانی کی اس طرح کی حرکتوں اور کرپشن کا دفاع کرتے ہیں یہ ان اصولوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے جن کا وہ دعویٰ کرتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘