پاکستان میں 5 جی کی لانچنگ میں پیشرفت، اہم اعلان کردیا گیا

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ریگولیٹر اس سال اپریل اور مئی کے درمیان 5 جی  اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟

ملائیشیا کے ٹیلی کام حکام کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینن پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پاکستان میں 5جی  سروسز کے آغاز میں موجودہ تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 5 جی کی آمد معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائے گی۔

ملائیشیا کے ٹیلی کام کے نمائندوں جن کے ملک میں پہلے ہی  5 جی  سے 5.5 جی میں تبدیل ہو چکی ہے نے ٹیکنالوجی کو لاگو کرنے میں اپنے تجربات شیئر کیے۔

پی ٹی اے کے چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان 5 جی سروسز شروع کرنے میں ملائیشیا کی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔

مزید پڑھیے: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شازہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان 5 جی کے آغاز کے قریب پہنچ رہا ہے اور اس حوالے سے منصوبہ بندی اور مشاورت زوروشور کے ساتھ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp