اسرائیلی فوج کا لبنان پر ڈرون حملہ، حماس کا اہم کمانڈر شہید

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے لبنان میں ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے اہم ذمہ دار ابو عماد محمد شاہین شہید ہوگئے ہیں۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ابو عماد محمد شاہین اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن

حماس نے شہید کمانڈر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک فلسطین کے عوام کی آزادی اور واپسی کا خواب پورا نہیں ہوتا کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے ابو عماد محمد شاہین لبنان ملیشیا کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے نگران بھی تھے اور وہ صالح العاروری اور ذکی شاہین کے ساتھ مل کر مغربی کنارے میں حملوں کی منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ لبنان میں آپریشنل سیکشن کے سربراہ تھے، جو بیرون ملک اسرائیلی اہداف ہر حملوں کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے بعد شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ تھم گئی ہے اور ایک معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل کی سرتوڑ کوششیں حماس کو ختم کیوں نہ کرسکیں؟

7 اکتوبر 2023 سے اب تک کی گئی اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 50 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟