مریم نواز نے بیمار اسٹیج اداکار کو کتنی مالیت کا چیک بھیجا؟

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر پہنچ کر بیمار اداکار کی عیادت کی اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 25لاکھ روپے مالیت کا چیک بھی دیا۔

عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے خصوصی طور پر بھیجا گیا گلدستہ بھی اداکار لکی ڈیئر کو پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں ان کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری پہچان ہے، پنجاب کے تھیٹر اپنے منفرد کام کی بدولت اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا ان کا مشن ہے، جس کے لیے وہ ہر ممکن اصلاحاتی عمل جاری رکھیں گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں مہنگائی کی شرح کم ہے، مریم نواز کا دعویٰ

واضح رہے کہ وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے رات گئے اچانک محفل تھیٹر اور ناز تھیٹر کا دورہ کیا، انہوں نے بیک اسٹیج کا بھی دورہ کیا اور تھیٹرز میں عمومی صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فنکاروں کے ڈریس رومز کا بھی معائنہ کیا اور آغا ماجد اور ظفری خان سمیت دیگر اسٹیج اداکاروں سے بھی گفتگو کی، انہوں نے تھیٹرز میں قائم کینٹین اور کیفے ٹیریا میں کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی