برطانیہ نے اداکارہ میرا پر 10 برس کی پابندی کیوں لگائی؟ بہن نے سب بتادیا

بدھ 19 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکارہ میرا اپنی انگریزی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، اسی گلابی انگریزی کی وجہ سے برطانیہ نے ان پر 10 برس کی پابندی لگائی ہوئی ہے۔

ان دنوں اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں میں ہیں، جس کی وجہ حال ہی میں ان کی والدہ اور اب بہن کی ان کے حوالے سے گفتگو ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’ان دونوں کی شادی کروا دیں‘، چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کے گانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کے تبصرے

اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرا نے ویزا درخواست میں غلط انگریزی لکھ دی تھی جس کی وجہ سے انہیں 10 برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، جو اب مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا نے بہت معمولی سے غلطی کی تھی، تاہم برطانیہ کی حکومت نے اسے بہت سنجیدہ لیا اور 10 برس کی پابندی لگا دی۔

شائستہ عباس نے مزید کہاکہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب میرے میرا کے ساتھ اختلافات چل رہے تھے، جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ چاہتی تھیں میں پاکستان جاکر شوبز انڈسٹری جوائن کروں، جبکہ میں لندن میں ہی رہنے پر بضد تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب ہمارے والد کا انتقال ہوا تو میری عمر 6 برس تھی، جس کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری میرا آگئی کیوں کہ وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھیں۔

شائستہ عباس نے کہاکہ میں برطانیہ میں وکالت کرتی ہوں، میرا نے ہم تمام بہن بھائیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی، جب والد کا انتقال ہوا تو اس کے فوراً بعد ہی انہوں نے تمام اہل خانہ کو برطانیہ میں سیٹل کردیا اور ہم سب نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور میں شوٹنگ کے دوران اداکارہ میرا کے بازو میں فریکچر آ گیا

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ میرا کی والدہ نے انکشاف کیا تھا کہ انگریزی نہ آنے کی وجہ سے میرا پر برطانوی حکومت نے 10 برس کی پابندی لگائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp