چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے بڑی اسکرینیں کہاں کہاں لگائی جائیں گی؟

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاک بھارت میچ ناظرین کو بڑی اسکرینوں پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنی پہلی ایکس پوسٹ پر کیا کہا؟

وزیر کھیل سندھ محمد بخش مہر کے مطابق23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

محمد بخش مہر نے بتایا کہ کراچی میں ساحل سمندر پر اور سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں پاک بھارت میچ میں بڑی اسکرین پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا ہے، حیدرآباد میں نیاز اسٹیڈیم، خیرپور میں ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی

یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 23 فروری کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے، پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب