آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی ہے۔ قومی اسکواڈ کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 23 فروری کو بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج میچ کھیلے گی۔ ٹیم کل دبئی میں پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے گی۔

فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک دھچکا پہنچا ہے، انجری کا شکار فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے ہیں، فخر زمان ٹیم کے ہمراہ دبئی روانہ نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ’عمران خان کو رہا کرکے پاکستانی ٹیم کو گرفتار کرلیں‘، نیوزی لینڈ سے شکست پر شائقین برہم

ذرائع کے مطابق فخر زمان کی جگہ امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کی شمولیت آئی سی سی رولز کے مطابق کی جائے گی۔ فخر زمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران پہلے ہی اوور میں پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث ان فٹ ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟