نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان رو پڑے، ویڈیو وائرل

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر  فخر زمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد روتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں فخر زمان بوجھل قدموں کے ساتھ پویلین واپس  جاتے دکھائی دے رہے ہیں اور ڈریسنگ روم پہنچتے ہی وہ کرسی پر بیٹھے اور سر جھکا کر رو پڑے، اس موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دیا جس میں شاہین شاہ آفریدی اور بیٹنگ کوچ شاہد اسلم بھی شامل تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ کسی نے فخر زمان کو تسلی دی اور کہا کہ یہ گیم کا حصہ ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ ہمارے فوجی ہیں اور میچ ونر ہیں۔ جبکہ ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک کھیل سے کہیں زیادہ ہے، یہ جذبات، خواب اور قربانیوں کا نام ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ فخر زمان جلد ہی صحتیاب ہو کر واپس میدان میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ انجری کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں فخر زمان نے اننگز اوپن نہیں کی تھی اور چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔ بیٹنگ کے دوران بھی واضح طور پر لگ رہا تھا کہ فخر زمان فٹ نہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 24 رنز سکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر، اب کون ٹیم میں شامل ہوگا؟

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی کے پہلے ہی اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے فخر زمان انجری کا شکار ہوئے تھے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

29سالہ امام الحق کو، جنہوں نے 72 ون ڈے کھیلے ہیں، فخر زمان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنی پہلی ایکس پوسٹ پر کیا کہا؟

چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے کہا کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا اس ملک کے ہر کرکٹر کا اعزاز اور خواب ہے، مجھے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

’ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، موقع کے لیے مشکور ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، کسی سیاستدان کو جگہ نہیں دی

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں