دباؤ کے بغیرامریکا سے مذاکرات کو تیار ہیں، ایران

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم کوئی قیمت ادا کئے بغیر امریکا سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں مگر یہ قبول نہیں کہ کوئی ہماری گردن ناپے اور کہے کہ آؤ مذاکرات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں بڑے ایرانی حملے کے لیے تیار ہیں، امریکا

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان  نے حکومتی ارکان اور ایران کے گورنر کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ قبول نہیں کر سکتے کہ کوئی ہماری گردن ناپے اور پھر کہے کہ آؤ مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے گذشتہ تمام پاسداریوں کو نظر انداز کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات سے قبل کوئی ایسی ڈیل یا شرط کا حصہ نہیں بن سکتا جس میں امریکا کو اسرائیل کی حمایت شامل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کون ہیں؟

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات چاہتے ہیں مگر ڈونلڈ ٹرمپ ہماری گردن ناپ رہے ہیں ، ایران ایسے مذاکرات کو مسترد کرتا ہے جس میں دباؤ شامل ہو ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp