ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم

ہفتہ 22 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، جب تک جان میں جان ہے پاکستان کو عظیم بنائیں گے اور ہندوستان کو شکست دیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان آکر بہت خوشی ہوئی، جتنی آپ نے ہمیں اور پارٹی کو محبت دی ہے اس کا احسان نہیں چکا سکتا، پہلے میں اور میاں نواز شریف نے آپ کی خدمت کی، اب مریم نواز کررہی ہیں، مریم نواز یہاں اسپتالوں کا جال بچھارہی ہیں، جنوبی پنجاب کا کوٹہ ہمیشہ دوسرے علاقوں سے زیادہ رکھا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ وہ ملک کو بچائیں یا سیاست کو دیکھیں، لیکن انہوں نے سیاست قربان کرنے اور ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں ڈیرہ اسماعیل خان میں کینسر اسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کی شرح سود 22 سے 12 فیصد پر آگئی، پاکستان قرضوں کے ساتھ ترقی نہیں کرسکتا، دعا کریں کہ قرضے ختم ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ آج ہم اس دور میں پہنچ گئے ہیں جہاں سے ترقی کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم غریب عوام کو رمضان پیکج میں کیا کیا ریلیف دیں گے؟

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سیاستدان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کیا آپ پیسے دینے جاتے تھے؟ تمام صوبوں سے مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے محنت کررہے ہیں، ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، جب تک جان میں جان ہے پاکستان کو عظیم بنائیں گے اور ہندوستان کو شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ کیے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا جاتا ہے، ایک دن دھاوا بولا جائے تو اربوں کا نقصان پہنچتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب