وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ، تیاری آخری مراحل میں داخل

ہفتہ 22 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اپریل میں بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، اس کے بعد وہ 25 اور 26 فروری کو ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ آذربائیجان اور ازبکستان کے دوروں میں توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دورہ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالرز کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، باکو میں وزیراعظم آذربائیجان کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ آذربائیجان میں دفاعی معامالات پر بھی خصوصی بات چیت متوقع ہے۔ آذربائیجان میں وزیراعظم کی صدر الہام علئیو اور آذربائیجانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق آذربائیجان و ازبکستان کے دورے میں ٹرانس افغان ریلوے کوریڈور پر اہم بات چیت ہوگی، اس منصوبے کے تحت وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے بذریعہ ریلوے منسلک کرنے پر بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا ڈی8 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ مصر کا اعلان

ازبکستان کے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ازبک صدر شوکت میرزوئیوو اور وزیراعظم عبداللہ ارئپوو سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان