کھلاڑی جم کر کھیلیں اور کھل کر کھیلیں، وفاقی وزیر خزانہ

اتوار 23 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کھلاڑی جم کر کھیلیں اور کھل کر کھیلیں۔

چیمپیئنز ٹرافی میں  پاک بھارت میچ سے قبل  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کہ ان کی سپورٹ اور دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ کھلاڑی جم کر کھیلیں اور کھل کر کھیلیں۔ باقی پھر فیصلہ جو بھی ہو۔ ہماری ٹیم کے لیے بہترین خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ سے ایونٹ کا پہلا میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔

ایونٹ کا سب سے اہم سمجھے جانے والے پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لیے دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار کا مجمع ہوگا جب کہ کروڑوں لوگ لائیو براڈکاسٹ کے ذریعے میچ دیکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp