بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں 2 اہم اعزاز اپنے نام کرلیے ہیں۔
ویرات کوہلی نے پاکستان کی بیٹنگ کے دوران شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کیا، جبکہ بعد میں جب بیٹنگ کے لیے تو پھر ایک اور اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: سابق آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی ٹیم کو کیوں خبردار کیا؟
ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں ایک روزہ کرکٹ میں اپنا 200واں کیچ پکڑ لیا۔
ویرات کوہلی نے لانگ آن پر دوڑتے ہوئے نسیم شاہ کا کیچ تھاما، جو 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں بیٹنگ کے دوران ویرات کوہلی تیز ترین 14 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز 286 اننگز میں اپنے نام کیا ہے۔
آج کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بہتر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی اور بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔ قومی ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان بمقابلہ انڈیا: دبئی اسٹیڈیم کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے؟
اس وقت بھارتی ٹیم 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہی ہے، پاکستان اگر آج کا میچ ہار گیا تو فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائےگا۔