شاہ رخ خان سے عید ملنے ہزاروں مداح پہنچ گئے

ہفتہ 22 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے حسب روایت، امسال بھی عیدالفطر کے موقع پر اپنے مداحوں کی خوشی سے نہال کردیا۔

 شاہ رخ خان کے مداح ہر سال ان کے گھر’منت‘ کے باہر جمع ہوتے ہیں۔ آج بھی ہزاروں کی تعداد میں شاہ رخ خان سے محبت کرنے والے ان کے گھر کے باہر جمع تھے، پھر شاہ رخ خان گھر کی بالکونی میں نمودار ہوئے۔

شاہ رخ خان نے اس موقع پر  سفید ٹی شرٹ اور سیاہ جینز پہن رکھی تھی جبکہ دھوپ سے بچنے کے لیے سیاہ چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔

مداحوں نے شاہ رخ خان کو بالکونی میں دیکھا تو خوب خوشی کا اظہار کیا جس پر بالی ووڈ کنگ  نے بھی مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ان سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا گیا کہ اس پرمسرت تہوار پر آپ سب کو دیکھ کر آپ سب کے لیے بہت محبت محسوس کررہا ہوں۔ خدا کی رحمتیں آپ سب پر ہوں۔ عید مبارک۔

ایک مداح نے گھر کے باہر کھڑی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی جس پر کنگ خان نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے جان خطرے میں ڈالنے سے منع کیا۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ہر سال مداحوں کی خواہش پر عید کے موقع پر اپنی بالکونی میں کھڑے ہوکر مداحوں کو مبارک باد دیتے ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں