صنم سعید اور عماد عرفانی ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر، میاں بیوی کے کردار میں نظر آئیں گے

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ صنم سعید اور اداکار عماد عرفانی ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، دونوں کی نئی ڈراما سیریز ’گل بہار‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

دونوں اداکار اس سے قبل ڈرامے ’کفیل‘ میں ایک ساتھ اداکاری کر چکے ہیں، جسے ناقدین کی جانب سے خاصا سراہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شکل و صورت پر تنقید کا سامنا؟ صنم سعید کا ناقدین کو کرارا جواب

’گل بہار‘ کے جاری کیے گئے پہلے ٹیزر میں صنم سعید اور عماد عرفانی کو میاں بیوی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جبکہ دونوں کا ایک بچہ بھی ہے۔ ٹیزر میں ان کی ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والے کچھ مسائل اور باہمی اختلافات کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

ٹیزر کے آغاز میں صنم سعید کا کردار حسرت بھرے انداز میں کہتا ہے کہ شاید کسی کی زندگی مکمل نہیں ہوتی اور ہر شخص کسی نہ کسی چیز کی کمی محسوس کرتا ہے۔

دوسری جانب عماد عرفانی کا کردار اپنی اہلیہ سے کہتا ہے کہ زندگی میں جو چیزیں میسر نہیں ان کی شکایت کرنے کے بجائے ان چیزوں کا شکر ادا کرنا چاہیے جو انسان کے پاس موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شوبز کے وہ 10 اداکار جنہوں نے ایک یادگار کردار سے اپنے کیریئر کی سمت بدل دی

ٹیزر میں عماد عرفانی اپنی اہلیہ سے یہ سوال بھی کرتا ہے کہ کئی برس محبت میں گزارنے کے بعد وہ ایسا کیوں کر رہی ہے اور اسے یہ قدم اٹھانے کی ہمت کہاں سے ملی۔ تاہم ’ایسا‘ کرنے سے مراد کیا ہے، اس کی وضاحت ٹیزر میں نہیں کی گئی۔

ٹیزر میں دونوں کے درمیان اس بات پر بھی اختلاف دکھایا گیا ہے کہ ’اس واقعے‘ کے بعد حالات مشکل ہوگئے ہیں۔ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ شاید صنم سعید کا کردار بچے کی پیدائش کے بعد اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کرتا ہے، تاہم اصل کہانی ڈرامے کی مزید اقساط سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوگی۔

’گل بہار‘ کی کہانی عالیہ بخاری نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض مہرین جبار نے انجام دیے ہیں۔ ڈرامے کی پیشکش مومنہ درید پروڈکشنز نے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ’برزخ‘ بھارتی مداحوں کو بھاگئی

ڈرامے کی نشر ہونے کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم چینل کی جانب سے اسے ’جلد آرہا ہے‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرمایہ کاری کے لیے بڑی سہولت، ایس ای سی پی نے متحدہ ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا

سوئٹزرلینڈ کے کسان نے دنیا کی سب سے طویل مرچ اُگا لی، ‘گنیز ورلڈ ریکارڈ’ قائم

حکومت کا ڈریپ کی ادویات قیمتوں کے فارمولے پر نظرثانی کا فیصلہ

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

وزن کم کرنے والی ادویات کے اثرات، امریکی مردوں کی کاسمیٹک سرجریز اور علاج میں ریکارڈ اضافہ

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ