اسلام آباد ایئرپورٹ بینظیر بھٹو سے موسوم کیا جائے، گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدرمملکت آصف علی زرداری سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو سے موسوم کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس ضمن میں گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے وزیر اعظم اور صدر مملکت کو لکھے گئے ایک خط میں باور کرایا گیا ہےکہ21 جون 2008 کو اُس وقت کے وزیرِاعظم نے قومی اسمبلی میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن میر جعفر و میر صادق کو صدارت سے ہٹانے پر یوم نجات منا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق اس وقت کے وزیر اعظم کا یہ اقدام ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

’9 اگست 2008 کو وزیر اعظم کے اس اعلان پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرتے ہوئے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔‘

مزید پڑھیں:علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے

گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی قومی ہیروز کے نام پر ایئر پورٹ موجود ہیں، اسلام ايئر پورٹ کا نام بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنا شہید محترمہ کی سیاسی، جمہوری و عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیساتھ عوامی مفاد کا اقدام تھا۔

اپنے خط میں گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عوام کے شدید مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ درخواست کرتے ہیں کہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں صرف امن کا جھنڈا لہرایا جائے گا، فیصل کریم کنڈی

’آپ کا یہ اقدام ملکی ترقی و خوشحالی اور عوامی و جمہوری جدوجہد کیلئے شہید بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ثابت ہو گا، مجھے امید ہے کہ آپ اس پر مثبت ردعمل دیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز