پی ٹی آئی کارکن میر جعفر و میر صادق کو صدارت سے ہٹانے پر یوم نجات منا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، ہم کہتے رہے کہ پی ٹی آئی میں میرصادق اور میر جعفر کردار ادا کر رہے ہیں، اب دیکھ لیں ان کو صدارت سے ہٹایا گیا تو پی ٹی آئی کے اصلی کارکن یوم نجات منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو ہمیشہ میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ کے انٹرویو پر ردعمل

بدھ کے روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی  تحصیل صدر سید توقیر شاہ کی رہائش گاہ گئے، سید توقیر شاہ نے انہیں اپنی رہائش گاہ مدعو کیا تھا، جہاں ان سے سابق ناظم پہاڑپور حاجی ایوب خان مروت، تحصیل جنرل سیکریٹری، چیئرمین جنید طارق قریشی، لیاقت علی ساجدی، منیجر جلال خان نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی پی پی عہدیداروں اور ورکروں سے ملاقات کی اور عوام سے ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، ہم کہتے رہے ہیں پی ٹی آئی میں میرصادق اور میرجعفر کردار ادا کر رہے ہیں اور اب دیکھ لیں ان کو صدارت سے ہٹایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سنجیدہ ہوتے تو کرم ایجنسی میں اتنا جانی نقصان نہ ہوتا، فیصل کریم کنڈی

انہوں نے کہا کہ میر صادق و میر جعفر کو صدارت سے ہٹائے جانے پر جو پی ٹی آئی کےاصلی ورکر ہیں ، وہ یوم نجات منا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے، ان کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی کا صوبائی صدر بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز