مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد جیل سے رہا، کارکنوں نے استقبال کیا

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہاکردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ٹینکر نذر آتش کرنے کے مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

عدالت نے آفاق احمد کی 3 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد روبکار جاری ہونے پر انہیں سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا۔

آفاق احمد کی رہائی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی جنہوں نے اپنے قائد کا استقبال کیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہوں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں آفاق احمد کو رہا کیا جائے، فاروق ستار، گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، شرجیل میمن

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہر میں مال بردار گاڑیوں کو جلائے جانے کے واقعات کے بعد آفاق احمد کو گرفتار کیا تھا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں کو اشتعال دلایا جس پر گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp