سوشل میڈیا پر مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، مزید 4 ملزمان کو نوٹسز جاری

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور سیکیورٹی ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے ایک ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا ہے۔

 ملزم ملک مبین پنجاب کے شہر جڑانوالہ کا رہائسی ہے، جس نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور ادارے کے خلاف پوسٹ کی تھی، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے والے 11 ملزمان جے آئی ٹی میں طلب

منگل کے روز ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سینیئر سول جج کریمنل ڈویژن کے حکم پر ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، یو اے ای کے صدرکی جعلی تصاویر، ویڈیوزکے معاملے پر بھی ایف آئی اے سائبرکرائم نے درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔

 سائبر کرائم نے پنجاب میں 8، اسلام آباد میں 4، ایبٹ آباد میں 2 مقدمے درج کیے ، اب تک سائبر کرائم نے 32 ایف آئی آرز درج کرکے 20 ملزم  گرفتار کیے  ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی