سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، مزید 4 ملزمان کو نوٹسز جاری

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی پولیس اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے مزید 4 ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے سلسلے میں پہلے بھی 7 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

ان 7 افراد میں صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطا الرحمن، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ، کومل آفریدی اور ایم علی ملک شامل تھے، ان ملزمان کو 13 دسمبر طلب کیا گیا۔

اسی سلسلے میں مزید 4 ملزمان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، ان میں سردار اظہر طارق خان، سراج احمد، آصف رشید اور محمد ارشد شامل ہیں، نوٹس میں جے آئی ٹی نے ملزمان کو 16 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ ان ملزمان نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈےکے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔

مزید پڑھیں: بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم چلانے پر اظہر مشوانی و دیگر کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لیے PECA ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل دی ہے جو ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا