جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے والے 11 ملزمان جے آئی ٹی میں طلب

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے انتشار پھیلانے والے 11 ملزمان کو جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والے 11 ملزمان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کے خلاف پروپیگنڈا: وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لیے ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد کے ماتحت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی ہے، آئی جی اسلام آباد نے ملزمان کو جے آئی ٹی کے سامنے طلب کرلیا ہے، ملزمان نے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلایا۔

نوٹسز ملزم صبغت اللہ ورک، محمد ارشد، عطاالرحمان، اظہر مشوانی، عروسہ ندیم شاہ ، محمد علی ملک، شاہ زیب ورک، موسی ورک، اکرام کٹھانہ، تقویم صدیق اور محمد نعمان افضل کو جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا، مزید 4 ملزمان کو نوٹسز جاری

جے آئی ٹی ملزمان اور ان کے ساتھیوں کے پروپیگنڈے کے پسِ پردہ مقاصد کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے، مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم