’اب آپ سے عدالت میں ملاقات ہوگی‘، مشتاق احمد کا وسیم اکرم اور وقار یونس کے خلاف ہرجانے کا اعلان

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مایاناز اسپنر مشتاق احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس پر ہراسمنٹ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے میرے کیریئر کو خراب کیا ہے جس کے خلاف وہ عدالت جائیں گے اور ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ وہ وقار یونس پر 20 کروڑ جبکہ وسیم اکرم پر 15 کروڑ ہرجانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں اور اب دونوں سے عدالت میں ہی ملاقات ہوگی۔

یہ ویڈیو پیغام ایک نجی ٹی وی کے کرکٹ شو کے دوران دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کو دکھانے سے قبل شو کے میزبان فخرعالم نے وسیم اکرم اور وقار یونس کو بتایا کہ لگتا ہے آپ دونوں ایک پریشانی میں مبتلا ہونے والے ہیں جس کے بعد دونوں مہمان بظاہر حیران نظرآئے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، شوہر کون ہیں؟

اس کے بعد ایک ویڈیو چلائی گئی جس میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کہہ رہے تھے کہ ان کے دوست وسیم اکرم اور وقار یونس اس پروگرام میں بیٹھے ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ان کے کوچ ہونے پر تنقید کرتے ہیں۔

انہوں نے پیغام میں کہا کہ ان کا وکیل عنقریب ان دونوں کو نوٹس بھجوا رہا ہے، وقار یونس کو 20 کروڑ جبکہ وسیم اکرم کو 15 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا رہا ہے۔

انہوں نے پنجابی میں کہا کہ وقار یونس تک میرا پیغام پہنچایا جائے کہ لڑائی قد سے نہیں ہوتی، میرے قد پر نہ جائیں مجھے لڑنا آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم اور وقار یونس بھی ’بدو بدی‘ کے دیوانے نکلے

مشتاق احمد نے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم انہیں پریکٹس کرانے کے بہانے لے جاکر باونسر مارتے تھے جس سے انہوں نے اپنا اعتماد کھو دیا، ورنہ وہ پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر بن سکتے تھے، لہٰذا اب وہ ان پر ہرجانے کا دعویٰ کریں گے۔

ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ آپ نائٹ واچ مین کے لیے بنے ہی نہیں تھے، جب بھی آپ کو بھیجا آپ نے ہمیشہ ’انڈہ‘ اسکور کیا، اس لیے آپ سے کورٹ میں ہی ملاقات ہوگی۔

تاہم وقار یونس نے فوراً معافی مانگی اور کہا کہ میرے پاس 20 کروڑ روپے نہیں ہیں اس لیے اپنے بھائی سے معذرت چاہتا ہوں۔

وقار یونس نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں آپ اپنے دل کو صاف کریں اور ہمیں معاف کریں، نہیں کرتے تو ہم دوسرے طریقے سے آپ سے نمٹیں گے!‘ اس جواب پر تمام حاضرین بے اختیار ہنس پڑے۔

واضح رہے کہ یہ مزاحیہ ویڈیو پیغام تھا جسے سن کر پروگرام میں موجود میزبان اور تمام مہمان خوب محظوظ ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم