جاپانی کمپنی کراچی سمیت 3 ایئرپورٹس کے لیے ایکسپلوسو ڈیٹیکشن سسٹم فراہم کرے گی

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹس پر جدید ایوی ایشن سیکیورٹی اسکینرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ایئرپورٹ سیکیورٹی آلات کی فراہمی کا ٹینڈر کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

اتھارٹی ترجمان کے مطابق 3 پاکستانی ایئرپورٹس پر چیکڈ بیگیج اور کارگو پیکیجز کی اسکیننگ کے لیے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی یعنی جائِکا فیز-2 منصوبے کے تحت سیکیورٹی آلات کی فراہمی کے ليے کامیاب ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی ایئرپورٹس کی توسیع اور اپگریڈیشن کے لیے اقدامات جاری

’ٹینڈرنگ کا عمل جاپان میں مکمل کیا گیا اور اس کے نتیجے میں 2.2 ارب ین مالیت کا معاہدہ میسرز ٹیک انٹرنیشنل کے ساتھ طے پایا ہے۔‘

ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایکسپلوسو ڈیٹیکشن سسٹم اور سی ٹی مشینیں اور جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کراچی، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹس پر نصب کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار

یہ منصوبہ جاپانی گرانٹ کے تحت جائیکا کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے، جبکہ میسرز گائیروس بطور کنسلٹنٹ خدمات انجام دے رہا ہے۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں پر مزید مضبوط سیکیورٹی اور مسافروں کے ليے سفری آسانی کا باعث بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی