خواتین کو درپیش مسائل کے حل میں جینڈر بجٹنگ ایک مؤثر ذریعہ قرار

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی مباحثے میں ماہرین نے پاکستان میں خواتین کو درپیش صحت، تعلیم، روزگار اور سیاسی نمائندگی جیسے شعبوں میں مسائل کے حل کے ضمن میں جینڈر بجٹنگ کو ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا ہے۔

جینڈر بجٹنگ کے موضوع پر سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے زیر اہتمام منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجد امین جاوید کا کہنا تھا کہ جینڈر بجٹنگ کا مطلب حکومت کی جانب سے بجٹ میں خواتین، مردوں اور کمزور طبقات کی ضروریات کو مدنظر رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت بھی صنفی عدم مساوات کا شکار ہے؟

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ بجٹ خواتین اور مردوں کے لیے الگ نہیں بلکہ پبلک فنڈز کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کا ایک طریقہ ہے۔ ’اس کا مقصد وسائل کی ایسی منصفانہ تقسیم ہے جس سے صنفی مساوات کو فروغ ملے اور معاشرے کے ہر فرد کو یکساں مواقع اور سہولیات فراہم ہوں۔‘

معروف صحافی سبوخ سید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا تناسب اب بھی کم ہے اور جینڈر بجٹنگ کے ذریعے لڑکیوں کے اسکولز، اسکالرشپس اور ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:طرزِ تخاطب میں شیری رحمان کی جانب سے صنفی مساوات کی تلقین کیوں؟

انہوں نے ماں اور بچے کی صحت کے مسائل اجاگر کرتے ہوئےکہا کہ جینڈر بجٹنگ سے زچہ و بچہ کی صحت کے مراکز، فیملی پلاننگ اور خواتین کی صحت سے متعلق آگاہی مہموں کے لیے بہتر فنڈنگ ممکن ہے۔

معروف سماجی کارکن راشدہ دوحد کا کہنا تھا کہ جینڈر بجٹنگ کے ذریعے ویمن پولیس اسٹیشنز، گھریلو تشدد کے خلاف سیلز اور خواتین کے لیے شیلٹر ہومز جیسے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ہیما مالنی کا بالی ووڈ میں صنفی عدم مساوات پر تحفظات کا اظہار

انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ایک کامیاب مثال قرار دیا جو کم آمدنی والی خواتین کو مالی مدد فراہم کرکے انہیں بااختیار بناتا ہے۔

وویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی رکن مائرہ عمران نے جینڈر بجٹنگ کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس حوالے سے سب سے بڑی رکاوٹ ڈیٹا اور ریسرچ کی عدم دستیابی اور سیاسی عزم کی کمی ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا میں کتنی خواتین جنسی یا جسمانی تشدد کا شکار، المناک حقائق

انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو صحیح طریقے سے سمجھنے اور بجٹ میں شامل کرنے کی صلاحیت کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، اس موقع صحافی اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

مباحثے کے اختتام پر شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان جیسے ملک میں جینڈر بجٹنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، جہاں صنفی عدم مساوات ایک سنگین مسئلہ ہے، اس سے نہ صرف خواتین کو برابری کے مواقع ملیں گے بلکہ ملک کی مجموعی ترقی اور استحکام میں بھی اہم کردار ادا ہوگا۔

مزید پڑھیں:بہاولپور کا پہلا کرکٹ کلب جہاں مرد و خواتین ایک ساتھ پریکٹس کرتے ہیں

قومی مباحثے کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر بجٹ کی تیاری میں محروم طبقات کو مدنظر رکھا جائے اور بجٹ کے صحیح اور مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں