پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کے ایک فیصلہ کن لمحے میں جیریز دناتانے ملک کی پہلی خواتین کی زیر قیادت اور اہتمام والی پرواز کے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
جس میں ایک تمام خواتین اسٹاف پر مبنی ٹیم نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئر لائنز اے 320 کے مکمل ٹرن اراؤنڈ کو کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن ایئرکرافٹ کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ
جیریز دناتا کے ایک اعلامیے کے مطابق عالمی یوم خواتین سے قبل پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں یہ تاریخی پہل دفتروں اور اسی نوعیت کی کام کرنے کی جگہوں پر سماجی اکٹھ کو فروغ دینے میں ایک واضح کردار ادا کرےگا۔
’اپنے ’تغیر کی سربراہی‘ کے وژن کے ساتھ جیریز دناتا کے وژن کے ساتھ خواتین کو ایسے کرداروں کی ذمہ داری سنبھالنے کے ليے بااختیار بناتا ہے جو روایتی طور پر مردوں کا غلبہ رکھتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں:اگر ہوائی جہاز کا دروازہ اچانک کھل جائے تو کیا کرنا چاہیے؟
جیریز دناتا کے مطابق ہوائی جہاز کے ٹرن اراؤنڈ اور بیگج ہینڈلنگ سے لے کر سیکیورٹی چیک اور کیبن کی تیاری تک ، ویمن لیڈ فلائٹ پروجیکٹ ہوا بازی کی صنعت میں پاکستان کی خواتین کی طاقت ، مہارت اور لگن کا واضح ثبوت ہے۔
رکاوٹوں سے پیش رفت تک
مہینوں کی منصوبہ بندی، بھرتیوں اور تربیت اس سنگ میل کا باعث بنی، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جب موقع دیا جائے تو خواتین ہائی پریشر آپریشنل کرداروں میں مہارت حاصل کر سکتی ہیں، یہ پروگرام ملک بھر کو مساوات اور شمولیت کو ترقی کے اگلے محاذ کے طور پر اپنانے کی ترغیب دیتا ہے ۔
قومی فخر کا ایک لمحہ
جیریز دناتا کے نائب صدر علی کمال نے اس آپریشن کے حوالے سے کہا کہ یہ صرف ایک فلائٹ آپریشن نہیں بلکہ یہ پاکستان کے افرادی قوت کے منظر نامے میں ایک واضح تبدیلی ہے۔
’خواتین کی سربراہی میں فلائٹ پروجیکٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ہنرکو موقع دیا جائے تو کیا کیاممکن ہے، ہمیں اس تحریک میں سب سے آگے ہونے پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے ، جس سے مستقبل کی راہ ہموار ہوگی اور خواتین کو ہر شعبے میں یکساں نمائندگی حاصل ہوگی۔‘