سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، نئے ججز تعیناتی کی منظوری

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کی تعداد میں اضافے اور لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لیے توسیع دے دی گئی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کی تعداد بڑھائے جانے کے بعد آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق ،جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم،  جسٹس صلاح الدین پنہور کو آئینی بینچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ اور پی ٹی آئی اراکین کی مخالفت

آئینی بنچ میں مزید 5 ججز کو شامل کرنے کی منظوری اکثریت سے دی گئی، جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ نے مخالفت کی۔

پی ٹی آئی کے 2 ممبران علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی، چاروں ممبران نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز کو آئینی بینچ میں شامل کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ، آئینی بینچ کے ججز میں اضافہ

سندھ ہائیکورٹ نے مبینہ جعلی ڈومیسائل کے اجراء کے خلاف درخواست مسترد کردی (تصویر۔ وی نیوز)

دوسری طرف سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ آئینی بینچ کے لیے 3 مزید ججز نامزد کر دیے گئے ہیں، جسٹس ریاضت سحر، جسٹس نثار احمد بھمبھرو، جسٹس عبدالحامد سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکشن جاری

لاہور ہائیکورٹ میں اضافی ججز کی تعیناتی

لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے راجہ غضنفر علی خان، طارق محمود باجوہ، عبیر گل خان اور تنویر احمد شیخ کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ: قبضہ مافیا کی درخواستِ ضمانت مسترد، قانونی رعایت نہ دینے کا حکم

راجہ غضنفر علی خان کو 14 ووٹ، عبیر گل خان کو 11 ووٹ، تنویر احمد شیخ کو 10 ووٹ اور طارق محمود باجوہ کو 12 ووٹ ملے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp