چیمیئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انگلش کوچ برینڈن میکولم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ یہ میرے لیے درست وقت ہے میں یہ عہدہ چھوڑ دوں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا
انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور آئے گا اور کپتانی کرے گا ، انگلینڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے ، بطور کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گا۔
Jos Buttler did well but as a team, England couldn’t do well specially Salt, Brook, Livingston.
He has resigned as a captain taking responsibility of defeat England faced recently.
— अनुज यादव 🇮🇳 (@Hello_anuj) February 28, 2025
’میں چاہتا تھا کہ بٹلر کپتان جاری رکھیں‘
اس موقع پر انگلش کوچ برینڈن میکولم نے کہا کہ کل بٹلر آخری میچ میں کپتانی کریں گے ، جوز بٹلر ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہے، بٹلر اس ٹیم کے ساتھ کافی لگاؤ رکھتے ہیں، میں چاہتا تھا وہ کپتانی جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابراہیم زردان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار اننگز، کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
انہوں نے کہا کہ جوز بٹلر نے بطور کپتان کافی اچھا پرفارم کیا، اگلے کپتان کے حوالے سے آخری میچ کے بعد مشاورت کریں گے۔
یاد ر ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث انگلش ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔