ابراہیم زردان کی انگلینڈ کے خلاف شاندار اننگز، کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان کے بیٹر ابراہیم زردان نے کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

ابراہیم زردان کی 177 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت افغان ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

ابراہیم زردان افغان ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اننگز میں 146 گیندوں پر 177 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے بھی شامل تھے۔

ابراہیم زردان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سینچری اسکور کرنے والے پہلے افغان بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ورلڈ کپ میں بھی پہلے افغان کھلاڑی کی حیثیت سے سینچری اسکور کی تھی۔

ابراہیم زردان نے 177 رنز کی اننگز کھیل کر افغانستان کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بیٹر کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

اس کے علاقہ افغان بیٹر اب تک چیمپیئنز ٹرافی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز انگلش بیٹر بین ڈکٹ کے پاس تھا جنہوں نے اسی ایونٹ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 166 رنز بنائے تھے۔

ابراہیم زردان نے 177 رنز کی اننگز کھیل کر آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں بڑا اسکور بنانے والے ایشن بیٹرز میں لیجنڈ بھارتی بیٹر کپل دیو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام

واضح رہے کہ کپل دیو نے 1983 کے ورلڈ کپ میں 175 رنز اسکور کیے تھے۔ اس فہرست میں پہلا نمبر ساروو گنگولی کا ہے جنہوں نے 1999 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 183 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا