امریکی امداد میں کمی سے عالمی صحت و سلامتی متاثر ہونے کا خطرہ

ہفتہ 1 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے امدادی و ترقیاتی مقاصد کے لیے دیے جانے والے مالی وسائل روکے جانے سے دنیا کی صحت، سلامتی اور خوشحالی بری طرح متاثر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کا لڑکیوں کے ختنوں کی ظالمانہ رسم کیخلاف مہم تیز کرنے پر زور

نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام کے نتیجے میں بہت سے اہم امدادی پروگراموں پر زد پڑے گی۔ مالی وسائل کی غیرموجودگی میں ضروری امدادی کام، ترقیاقی مںصوبے، انسداد دہشتگردی کی کوششیں اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کو نقصان ہوگا۔

بحران شدت اختیار کر رہے ہیں

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہر سال دنیا بھر میں 100 ملین سے زیادہ لوگ امریکی امداد سے مستفید ہوتے رہے ہیں۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ یہ وسائل ایسے موقع پر روکے گئے ہیں جب دنیا میں بحران شدت اختیار کر رہے ہیں اور کروڑوں لوگوں کو بھوک، بیماری اور نقل مکانی کا خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس اقدام سے دنیا بھر میں کمزور اور غیرمحفوظ لوگوں کی زندگی بری طرح متاثر ہو گی۔

لاکھوں زندگیوں کو خطرہ

امریکا کی جانب سے امدادی وسائل کی فراہمی روکے جانے سے افغانستان میں 90 لاکھ سےزیادہ لوگوں کو صحت و تحفظ کی خدمات تک رسائی نہیں رہے گی، کیونکہ اس اقدام سے سینکڑوں متحرک طبی ٹیمیں اور دیگر اہم پروگرام غیرفعال ہو جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتیرش

امریکا کی جانب سے امدادی وسائل روکے جانے کے باعث شمال مشرقی شام میں 25 لاکھ لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی بند ہو جائے گی۔ اس فیصلے کے اثرات یوکرین میں پہلے ہی محسوس کیے جا رہے ہیں جہاں 10 لاکھ لوگوں کو نقد امداد کی فراہمی روکنا پڑی ہے۔ اسی طرح جنوبی سوڈان میں سوڈانی پناہ گزینوں کے لیے جاری امدادی پروگرام بھی اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

انسداد منشیات کی متعدد کارروائیاں روکنا پڑیں گی

اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے بتایا ہے کہ امدادی وسائل کی عدم فراہمی کے باعث اسے انسداد منشیات کی متعدد کارروائیاں روکنا پڑیں گی، جن میں فینٹانائل کے بحران پر قابو پانے کے اقدامات بھی شامل ہیں جبکہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں کمی آئے گی۔

طبی پروگرام کو مالی وسائل کی فراہمی بند ہوجائے گے

سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ امریکا کے اس فیصلے سے ایچ آئی اوی/ایڈز، تپ دق، ملیریا اور ہیضے پر قابو پانے کے بہت سے پروگراموں کو مالی وسائل کی فراہمی بھی بند ہو جائے گی۔

فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

سیکرٹری جنرل نے امریکا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ امدادی وسائل روکنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ امریکا کے امدادی کردار میں کمی آنے کے دورس نتائج ہوں گے اور اس اقدام سے ناصرف ضرورت مند لوگوں کو نقصان ہو گا بلکہ عالمی استحکام بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

حالات کی ماری خواتین کو پرائے دیس ’جہنم‘ میں دھکیلنے، بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری