چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اس مہینے کے آخر میں ایشیئن کرکٹ کونسل کا سربراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایشیئن کرکٹ کونسل کا اجلاس چیمپیئنز ٹرافی کے بعد دبئی میں منعقد ہونے جارہا ہے جس میں باضابطہ طور پر کونسل کی سربراہی تبدیل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی سے پوچھا جائے انہیں کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ قومی ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر عمران خان آگ بگولا
اس وقت اس کونسل کے سربراہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شامی سلوا ہے تاہم ان کے پاس یہ عہدہ عارضی طور پر موجود ہے۔
اس میٹنگ کے دوران آنے والے ایشیا کپ کے وینیوزکے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا جو انڈیا کی میزبانی میں ہونے جارہا ہے۔