رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جس کے دوران دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ایک ارب سے زیادہ مسلمان روزہ رکھتے اور دیگر عبادات میں کثرت سے مشغول ہوتے ہیں۔
روزہ کا دورانیہ جغرافیائی اختلاف کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف ہوتا ہے، کہیں یہ طول طویل ہوجاتا ہے اور کہیں گھٹ کر چند گھنٹوں تک محدود ہوتا ہے۔
اس رمضان المبارک میں سب سے طویل روزہ سویڈن اور ناروے میں ہے، جہاں اس کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے ہوگا۔ اس کے بعد گرین لینڈ اور آئس لینڈ کا نمبر ہے جہاں یہ دورانیہ آدھے گھنٹے کے فرق کے ساتھ 20 گھنٹے ہے۔
اگر بات کریں سب سے کم دورانیے کے روزے کی تو جنوبی امریکا کے ملک چلی میں گیارہ گھنٹے کا روزہ ہے۔ جب کہ برازیل، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، دبئی، نئی دہلی اور انڈونیشیا میں روزہ ساڑھے بارہ گھنٹے طویل ہے۔