پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ریکارڈ مدت میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کروایا جس پر ان کی تعریف بھی کی گئی تھی، تاہم ملک میں ہونے والی پہلی بارش نے ہی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا۔
https://twitter.com/mugheesali81/status/1895905173362655310?t=Z7FWcjaGib2iH5V3ihDbEg&s=19
قذافی اسٹیڈیم کی تیاری کے دوران مزدور دن رات کام کرتے رہے، اور اس دوران محسن نقوی خود چیکنگ کے لیے بھی جاتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی کے سی ای او نے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کی تعریف کیوں کی؟
ملک میں طویل خشکی کے بعد ہونے والی حالیہ بارش نے قذافی اسٹیڈیم کی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا ہے۔
لاہور میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے لیے ہونے والی بارش میں ایک وی آئی پی انکلوژر کے واش روم کی چھت نے ٹپکنا شروع کردیا۔
یاد رہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر حال ہی میں مکمل ہوئی تھی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کام کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر تنقید کی جارہی ہے، اور کہا جارہا ہے کہ ایک تو ٹیم بھی ٹھیک نہیں ہوسکی، اوپر سے اربوں روپے لگا کر تعمیر کیے گئے اسٹیڈیم کا بھی یہ حال ہے کہ ایک ہی بارش نے سارا پول کھول دیا ہے۔