محسن نقوی کی ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اتوار 2 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے مسائل سننے کے بعد فوری حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات کے چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے پوچھا کہ آپ کو کیا چاہیے، اور کس چیز کی کمی ہے؟ جس پر پر کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات

کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی سے شکایت کی کہ انجری کا شکار ہونے پر ہمارا اچھے طریقے سے چیک اپ نہیں کرایا جاتا، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ میڈیکل کی سہولیات کو بہتر کیا جائے۔

کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کے روبرو کہاکہ فٹنس کے لیے اچھا ڈائٹ پلان ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرینرز بھی اچھے ہونے چاہییں۔

ایک کھلاڑی دانیال احمد نے چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیاکہ انجری کی صورت میں کھلاڑی کا علاج ملک سے باہر ہونا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی شکست پر ڈومیسٹک کرکٹرز سے سوال کیاکہ آپ کے خیال میں اس شکست کی کیا وجہ ہو سکتی ہے، جس پر عرفات منہاس نے جواب دیا کہ جب شکست کا خوف دل میں ہو تو ڈاٹ بالز ہوتی ہیں، سب سے پہلے ہمیں خوف سے آزاد ہوکر کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

ملتان اور کراچی کے چند کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں داخلے نہ ملنے کی شکایت کی اور کہا کہ ہمیں این سی اے میں اجازت نہیں دی جاتی، اس پر چیئرمین نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اب کسی کھلاڑی کو نہیں روکا جائےگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں کی جانب سے میڈیکل کی سہولیات بہتر کرنے کا مطالبہ درست ہے، اسے حل کرنے کی کوشش کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی معیار کا پول ایک بارش میں کھل گیا، واش روم کی چھت ٹپکنے لگی

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے لاہور اور کراچی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کھلاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟