کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے پہلا روزہ کیسے گزارا؟

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں اور مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری و افطاری کا اہتمام کیسے کر رہی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں حنا خان ہلکے سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آ رہی ہیں، ایک تصویر میں وہ ہاتھ میں تسبیح لیے جائے نماز پر بیٹھی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں انہیں افطار کی میز پر بیٹھے دیکھا سکتا ہے۔

تصاویر کی کیپشن میں حنا خان نے لکھا کہ ’رمضان مبارک‘۔ انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ ’میں کیسی لگ رہی ہوں؟‘ ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا، دن 1: سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر. الحمدللہ۔

حنا خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔ اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے انہیں رمضان کی مبارکباد دی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ حنا خان نے جون 2024 میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے خود میں تیسرے درجے کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔

حنا خان کینسر کے علاج کے دوران متعدد تقریبات، ایوارڈز شوز اور فلاحی پروگرامات میں نظر آتی رہیں اور لوگ ان کی بہادری کی تعریفیں کرتے رہے۔

اب انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی سرجری اور کیموتھراپی مکمل ہوچکیں اور اب وہ امیونوتھراپی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp