چیمپیئنز ٹرافی پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا، ناک آؤٹ مرحلے میں کس کا پلڑا بھاری؟

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں انڈیا اور آسٹریلیا آج سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اس اہم ایونٹ کے گروپ میچ بھارت نے گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جس کے بعد آج بھارتی ٹیم اور آسٹریلیا کا دبئی میں ٹاکرا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی، سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کی آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخ کچھ زیادہ متاثرکن نہیں رہی۔ سال 2010 سے اب تک بھارت اور آسٹریلیا کا 4  مرتبہ آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مراحل میں آمنا سامنا ہوا ہے تاہم ان میں سے انڈیا کو صرف ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی، باقی 3 میچز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

بھارت نے آخری بار 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی جو اس مرحلے پر 2010 سے اب تک اس کی آسٹریلیا کے خلاف واحد کامیابی ہے۔ اس کے بعد ون ڈے ورلڈ کپ 2015 اور 2023 میں اسے آسٹریلیا سے بالترتیب سیمی فائنل اور فائنل میں شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی

اسی طرح 2023 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھی انڈیا کو ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے ناک آؤٹ کیا۔ آج دبئی میں ہونے والے سیمی فائنل مقابلے میں دیکھنا یہ ہے کہ بھارت آسٹریلیا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے پچھلی کئی ناکامیوں کا تسلسل توڑنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔ دوسری طرف اس اہم ٹاکرے کے لیے آسٹریلوی ٹیم بھی خاصی پرجوش ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل سے قبل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمی فائنل میں بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کوشش کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی، سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر تماشائیوں کو خاموش کرانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ وہ شائقین کو خاموش کرانے نہیں، کھیل میں بہترین کارکردگی دکھانے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیمی فائنل میں بھارت سے کڑا مقابلہ ہوگا کیوں کہ بھارتی ٹیم مسلسل دبئی میں کھیل رہی ہے، ہمیں سیمی فائنل معرکے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ بھارتی ٹیم دبئی کی کنڈیشنز کو اچھی طرح سمجھتی ہے، پچ خشک ہے جبکہ اس پر کافی گیمز بھی ہوچکی ہیں، اس لیے یہ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ ہمارا اچھا مقابلہ ہوگا، ہم خوب سے خوب تر کھیل پیش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن ’غضب للحق‘ جاری، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرےگا، وزیراعظم

ورلڈ اربن فورم: مریم نواز نے پنجاب پویلین کا افتتاح کردیا، ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام پر شرکا کو بریفنگ

پنجاب کے ایم بی بی ایس نصاب میں بڑی تبدیلی، بچوں کی غذائیت کا مضمون لازمی شامل کرنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ نے 90 سے زائد ممالک کے لیے ‘ویزا فری’ قیام کی مدت کم کردی

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد

ویڈیو

بجٹ 27-2026: ٹیکس غریبوں سے ہٹا کر امیروں پر لگایا جائے، پاکستانیوں کی رائے

کوئٹہ میں پہلی بار بکرا اب آن لائن بھی دستیاب، مگر کیسے؟

صدر ٹرمپ اکسانے کے باوجود پاکستان کے خلاف کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں، سابق سفارتکار اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم