عمران خان نے فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا، نئے ترجمان کا بھی اعلان

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اہم فیصلے کرتے ہوئے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا

میڈیا رپورٹس کےمطابق عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں پارٹی قیادت، سینیئر وکیلا اور فیملی ممبران کی ملاقات ہوئی، اور اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روکتے ہوئے یہ ذمہ داری وکیل ظہیر عباس چوہدری کو سونپ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے نیاز اللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان مؤقف پر قائم، اڈیالہ جیل سے فیصل چوہدری کے ذریعے اہم پیغام جاری

عمران خان کی جانب سے نئی تقرریوں کے فیصلے کے وقت پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی