’اونی چوہوں کے بعد سائنسدان ’اونی ہاتھی‘ کی پیدائش کے لیے کوشاں

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سائنسدانوں نے چوہے میں جینیاتی تبدیلیاں لا کر اونی چوہا پیدا کیا ہے تاہم سائنسدان اب اونی ہاتھی پیدا کرنے کی تگ و دو میں ہیں ۔

کولوسل بائیو سائنس کے مطابق تحقیق کاروں نے میمتھ جیسی خصوصیات والے چوہے پیدا کیے ہیں، جن کے جسم پر گنے اون نما بال ہیں، یہ تحقیق مستقبل میں اون نما ہاتھی پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی جو آکٹک پرمافراست کو پگھلنے سے روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاسوس کتوں کے بعد اب ایجنٹ چوہے بھی سراغ رسانی کرنے کے لیے تیار

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ  تحقیقی کا مقصد میمتھ جیسی مخلوقات کے ریوڑ پیدا کرنا ہے، جو  گھاس کے میدانوں کو پھلنے پھولنے اور پگھلنے والے پرما فراسٹ سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار کو کم کرنے کی ترغیب دے گی۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ ایک گرین ہاؤس گیس ہے جو گلوبل وارمنگ کے اہم محرکات میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نایاب پرندوں کے شکاری چوہے کیا تباہی مچا رہے ہیں؟

کولوسل کے شریک بانی اور سی ای او بینلام نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ اونی چوہوں نے ایک بڑا قدم آگے بڑھایا ہے۔ ’ہم 2028 تک پہلا سرد موافق ہاتھی حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں اور اس کا مطلب یہ ہوگا کہ 2026 کے آخر تک پہلا ایمبریو  تیار ہو جائے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ہمارے پاس ٹھنڈے موافق ہاتھیوں کا یہ پورا سلسلہ شروع ہو جائے گا جنہیں جنگلی ہاتھیوں کے ساتھ جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا، جو آپس میں افزائش  بھی کرسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp