بلوچستان کے علاقے خضدار میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
خضدار پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نالہ بازار میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے میں جاں بحق افرد کی لاشوں اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دھماکے کا ہدف تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی دھماکے کی شدید مذمت
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے دھماکی میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: جب دھماکے ہوتے ہیں تو سب کو بلوچستان یاد آجاتا ہے، سرفراز بگٹی
انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا، امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔