خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

اتوار 26 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق، دھماکا ایم 8 شاہراہ پر ہوا، دھماکا خیز مواد دوسری گاڑی میں نصب تھا، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت: بم حملے میں بس کے 4 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

ڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا خیز مواد آلٹو کار میں نصب تھا اور دھماکا اس وقت ہوا جب بس وہاں سے گزر رہی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp