کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ویڈیو وائرل

جمعرات 6 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہونے والے حملے کے بعد میڈیا سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی شہیدوں کے جنازے اٹھانے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے خلاف بندوق اٹھائی ہے اور میڈیا سوال اٹھائے کہ یہاں کون کافر تھا جس پر آپ حملہ کرنے آئے تھے؟ آپ اپنا مقصد بتائیں کہ آپ کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔

 چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے مزید کہا کہ نہ یہاں سے پاکستان جائے گا، نہ پاکستان کی حکومت جائے گی اور نہ ہی ریاست جائے گی تو اس دھماکے سے آپ نے کیا حاصل کیا۔

صحافی فرزانہ علی لکھتی ہیں کہ یہ وہ سوال ہیں جو سب کے ذہن میں ہر وقت آتے ہیں جس پر ہم بات بھی کرتے ہیں لیکن ہمیں اس کے جواب نہیں ملتے۔

واضح رہے کہ بنوں کینٹ پر منگل کی شام شدت پسندوں کا ایک حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 4 خودکش بمبار بھی مارے گئے، جوابی کارروائی میں 5 بہادر فوجی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ حملے کے نتیجے میں مسجد اور رہائشی عمارت کو شدید نقصان، 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp