اسپیس ایکس کا اسٹار شپ ٹیکساس سے لانچ کیے جانے کے چند منٹ بعد ہی خلاء میں تباہ ہو گیا۔
ایلون مسک کی کمپنی کی بنائی گئی اسٹار شپ کی 8ویں تجرباتی پرواز تھی، لیکن پرواز کے کچھ ہی منٹوں کے بعد ہی یہ راکٹ تباہ ہوگیا۔
تاہم اسٹارشپ کی ناکامی کے باوجود راکٹ کا حصہ ’بوسٹر‘ کامیابی سے واپس لینڈنگ پیڈ پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک کو دھچکا، طاقتور ترین راکٹ آزمائشی پرواز میں تباہ
اس واقعے کے فضا میں تباہ شدہ اسپیکس ایکس کے پرزے گرنے کے خطرے کے پیش نظر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فلوریڈا کے کئی ایئر پورٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔ مذکورہ ایجنسی نے اسپیس ایکس کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے اور منظوری حاصل کرنے تک دوبارہ پروازیں نہ کریں۔
اس واقعے کے نتیجے میں راکٹ کے بکھرتے ملبے فلوریڈا کی فضا میں دیکھے گئے، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
SpaceX’s Starship spins out of control and explodes in space shortly after liftoff. More here: https://t.co/nXFRYGyJ4F pic.twitter.com/Mm5F8GKVxO
— Reuters Science News (@ReutersScience) March 7, 2025
واقعے کے بعد اسپیس ایکس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ راکٹ کے کئی انجن ناکام ہوگئے جس کی وجہ سے خلائی جہاز کا زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ یہ واقعہ، ایلون مسک کے مریخ مشن کے لیے رواں سال کی دوسری ناکامی ہے۔