خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں نواب شاہ میں زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر نالہ جیجال کے مقام پر پیش آیا۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ کار گلگت سے باجوڑ کی طرف جارہی تھی، جو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔
یہ بھی پڑھیں گلگت شاہراہ قراقرم پر سائیکلنگ کے دوران جرمن سیاح حادثے کا شکار
ریسکیو 1122 کے مطابق کارکنان فوری موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمی کو کھائی سے نکال قریبی ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا۔