نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں پی آئی اے اور روزویلٹ ہوٹل کب تک فروخت ہوجائیں گے؟
آج کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا جس کی صدارت اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں خزانہ، پٹرولیم و توانائی اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک سمیت نجکاری کے دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں نجکاری کے لیے بہترین طریقہ کار پر بحث ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں قیمتی ترین قومی اثاثے روزویلٹ ہوٹل کو لیز کرکے محفوظ کر دیا گیا، خواجہ سعد رفیق
نائب وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کوتیز کیا جائے۔